علم نافع کی تعریف اور اس کی اہمیت وضرورت
علم نافع وہ ہے جس س کا اثر بندہ کے دل پر ہو جس کے نتیجہ میں اس کی ظاہری اور باطنی دونوں حالات میں عملی تبدیلی پیدا ہو ، دل کی اصلاح ہو اوربندہ کادل ، دل کی عبادات مثلا اخلاص ،خوف خشیت ،امید ،محبت الہی اور عظمت الہی جیسی عظیم عبادات انجام دے اور اعضاء وجوارح بھی اس کے تابع رہتے ہوے اللہ کی طرف سے مطلوب تمام عبادات انجام دیں، گویا علم نافع کا مل جانا بندہ کی باطنی اور ظاہری زندگی اور دنیا وآخرت کی زندگی کا نفع بخش اور کامیاب ہوجا نا ہےاگر ایک جملہ میں اس کا خلاصہ کیا جائے تووہ اس طرح کہ جس کو علم نافع مل گیا اس کو حیات نافعہ کامیابی والی زندگی مل گئی ، اللہ کے نبی ﷺ کا دن کی ابتداء فجر میں ہی علم نافع کی دعاء کرنا مومن کی زندگی میں علم نافع کی ہر اعتبار سے اہمیت اور ضرورت کو واضح کرتا ہے۔
جنتی خاتون ڈاٹ کام سے” العلم النافع فاؤنڈیشن” کی طرف
علم نافع کی اہمیت وضرورت کے پیش نظرادارہ نے علم نافع کو امت تک پہنچانے کے لیے 2013 میں جنتی خاتو ن کے تحت مختلف تعلیمی وتربیتی کورسس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں معاشرہ کے دو اہم ارکان خواتین اور بچوں کی تعلیم وتربیت کا سلسلہ بذریعہ آن لائن مختلف کورسس کی شکل میں شروع ہو ا ،اور اللہ کے فضل وکرم سے جاری وساری ہے چونکہ مرد حضرات اور نوجوان نسل کی اصلاح بھی ضروری ہے اس لیے ادارہ نے مرد حضرات کی تعلیم وتربیت کےبیڑااٹھانے کا ارادہ کیا، اور اب باقاعدہ معاشرہ کے تینوں ارکان کی تعلیم وتربیت کے لیے مستقل ایک ادارہ “العلم النافع فاؤنڈیشن” کی بنیاد رکھنے جارہا ہے جس کے تحت مختلف تعلیمی اور تربیتی کورسس کا انعقاد عمل میں آئیگا ،ادارہ امت کی مزید اصلاح وتربیت کے لیے سوشل میڈیا کےپلیٹ فارم سے مختلف انداز میں امت دعوت وامت اجابت کو فائدہ پہنچانے کاعزم رکھتا ہے جو اللہ کی توفیق سے مستقبل میں انجام دیے جائینگے ،خواتین اور بچوں کی تعلیم وتربیت کا شعبہ حافظہ عائشہ صدیقہ بنت محمد خورشیدوزوجہ محمد کاشف اعظم ( حال مقیم قطر ) اور مرد حضرات کی تعلیم وتربیت کا شعبہ محمد مجاہد عمری بن محمد خورشید کی زیر نگرانی خدمات انجام دیگا ۔ ان شاء اللہ
العلم النافع فاؤنڈیشن کے مقاصد
- انسانیت کو علم کی زیور سے آراستہ کرنا
- رب العالمین ،نبی ﷺ اور دین کی معرفت کروانا
- عقائد ، عبادات ، اخلاق ،معاملا ت ، معاشرت اور معیشت میں دینی رہنمائی کرنا
- قرآن وحدیث کی تعلیمات کو منھج صحابہ رضی اللہ عنہم و سلف کی روشنی میں عام کرنا
- ایک ذمہ دار مسلمان ، اور ہندوستانی بنانا اور پرامن معاشرہ کے اصول سے واقف کرانا
- معاشرہ کے تینوں طبقات 1) مرد ونوجوان 2) خواتین 3) بچوں کی دینی تربیت کرنا
- زوجین کوآپس میں ایک دوسرے کے حقوق سے آگا ہ کرنا
- خواتین کو کتاب وسنت کی تعلیمات سے روشناس کرانا
- نوجوانوں کی دینی فکری وعملی تربیت کرنا اور ان میں مثبت سونچ پیدا کرنا
- بچوں کی تعلیم اور عملی تربیت کرنا