مرد حضرات اور نوجونان کے لیے کورسس
- عربی گرامر لسان القرآن جلد اول
یہ کورس آن لائن چل رہا ہے جس میں مرد وخواتین دونوں شریک ہوتے ہیں
اس کورس میں قواعد کے ساتھ استاذ کی نگرانی میں تمارین بھی حل کروائی جاتی ہیں
ہفتہ واری ایک کلاس بروز ہفتہ
وقت : 6:30 تا 8:30 ہندوستانی وقت مکمل دو گھنٹے
معلم : محمد مجاہد عمری
اس کورس میں اس بات کی پوری کوشش کیجاتی ہے کہ طلبہ عربی گرامر کو سمجھ کر پڑھے اس کورس میں پڑھنے والے طلبہ اسم معرب اورمبنی کی تمام اعرابی حالات مع سبب اور واحد مثنی جمع اور غیر منصرف کے اعراب بالحروف اور اعراب بالحرکات تینوں حالات میں بتاسکتے ہیں،
الحمد للہ اس قدر انہیں قواعد کے ساتھ مشق کروائی جاتی ہے۔
کلاسس جاری ہیں
- شرح کتاب الجامع من بلوغ المرام
مصنف : حافظ ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ
ہفتہ واری ایک کلاس بروز اتوار
کورس کی ابتداء 4 ،اکٹوبر 2020 ہوگی
وقت :2:15 to 3:30
معلم : محمد مجاہد عمری
اس کورس کا مقصد عوام الناس میں بطور خاص نوجوان نسل کو اخلاق وآداب ، دنیا وآخرت کی حقیقت ،برے اخلاق( جن سے ایک مومن کلی طور پر اجتناب کرنا چاہیے )کاعلم اور ان سے بچنے کی تعلیم ،اللہ تعالی سے اپنا رشتہ جوڑ نے کے لیےدعاء واذکار کے آداب ،شرائط اور مسنون اذکار کی اللہ کے نبی ﷺ کی احادیث کی روشنی میں تعلیم دیجائیگی ،تاکہ اس پر فتن دور میں ہماری نوجوان نسل آنے والے بد اخلاقی وبے حیائی کے فتنوں کا طلب علم اور مجالس علم میں بیٹھکرعلم ،عمل اور ان مجالس خیر کے سبب اللہ کی جانب سے ملنے والی سکینت ، رحمت ، اور (شیطان ،برائیوں ،بے حیائیوں سے) حفاظت کے ذریعہ مقابلہ کرسکے ۔